ریلوے میں میرا سب سے بڑا افسر مزدور ہے،اعظم سواتی

December 20, 2020


وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہریلوے میں میرا سب سے بڑا افسر مزدور ہے۔

اعظم سواتی نے ریلوے ورکشاپ مغلپورہ کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ریل مزدوروں کو پی ٹی آئی کے جھنڈے نہیں دوں گا، میرا سب سے بڑا افسر مزدور ہے،اگر مزدور کی زندگی افسر کی زندگی سے بہتر ہوگئی تو ہم قوم کے سامنے سرخرو ہوں گے۔

اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ملک خسارے میں ہے وکٹوریہ کا نظام نہیں چل سکتا، جس دن پی ٹی آئی نے سیاست کی اس دن ریلوے کا نظام ڈوب جائے گے، ہماری سیاست ہوگی نقصان کو منافع بخش بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں جس وزارت میں رہا ہوں میں نے وہاں ڈلیور کیا ہے، مجھے صرف ریل کو ڈائریکشن دینی ہے،کام ٹیم نے کرنا ہے۔

اعظم سواتی کا مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے انڈر اللّٰہ نے میری حفاظت کی، کسی کو پسند ہو نہ ہو ریلوے کی ترقی اولین ترجیح ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنشن اس ملک کے لیے دیمک ہے، انسانی سیفٹی میرے نزدیک سب سے اہم ہے۔

اعظم سواتی نے سابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے متعلق کہا کہ شیخ رشید میرے لیے کافی اچھا کام کرکے گئے ہیں، بنیادیں بن چکی ہیں عمارت کھڑی کرنا میرا کام ہے۔