آئین پاکستان نے اقلیتی بھائیوں کو مذہبی آزادی کا حق دیا ہے، علامہ طاہر اشرفی

December 21, 2020

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ممکنہ بھارتی جارحیت کے خلاف ہم سب متحد ہیں۔

لاہور میں بین المذاہب کرسمس تقریبات کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی آزادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی طاقت یا مذہب کی بنیاد پر کسی کا حق نہیں چھین سکتا، آئین نے اقلیتی بھائیوں کو حق دیا ہے، اسے کوئی غصب نہیں کرسکتا۔


طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مسیحی بھائیوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا دین ہے کسی کو تفرقہ پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم معاشرے سے بلاوجہ کا خوف ختم کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ یونین کونسل کی سطح سے وفاق تک بین المذاہب کونسلز بنائی جائیں گی۔