بلوچستان میں کورونا کی شرح میں کمی، 24 نئے مریضوں کی تشخیص

December 21, 2020

بلوچستان میں کورونا وائرس کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ صوبے کے سات اضلاع سے کورونا کے 24 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ صوبے میں کورونا میں مبتلا 36 مریض صحت یاب ہوگئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق پیر کو صوبے میں 225 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے7 اضلاع سے 24 نئے کیسز سامنے آئے۔

جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 950 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 36 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17ہزار 408 ہوگئی، جبکہ صوبے میں کورونا سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 179 ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 125ٹیسٹ کئے گئے۔ اس دوران کورونا کے10مریض سامنے آئے، کوئٹہ میں آج کورونا کی شر ح 8.0 فیصد رہی۔