مولانا شیرانی کی ناراضی ایسی نہیں کہ منایا نہ جاسکے، کامران مرتضیٰ

December 21, 2020

جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ مولانا شیرانی کی ناراضی ایسی نہیں کہ منایا نہ جاسکے، مولانا شیرانی نے جو بیان دیا ایسی باتی ان کو نہیں کرنی چاہیے تھی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اپوزیشن کی جماعتوں میں دراڑیں پیدا کی جارہی ہیں، ہماری پارٹی میں بھی دراڑیں ڈالی جارہی ہیں۔

ر ہنما جے یو آئی نے کہا کہ دراڑیں پیدا کرنے والوں سے درخواست ہے کہ یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید لوگوں کو خوف زدہ نہ کریں ان کو وزارت خوف پھیلانے کے لیے نہیں ملی، حکومت کا کام یہ نہیں کہ خوف پھیلائے، حکومت کا کام لوگوں کو حوصلہ دینا ہے۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ہر جلسے سے پہلے تھریٹ الرٹ جاری کرکے خوف پھیلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جو بھی ہیں جیسے بھی ہیں اس ملک کے شہری ہیں، اگر اس خوف کے زیراثر کوئی نفسیاتی کیفیت میں چلا جائے تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

کامران مرتضٰی نے کہا کہ ایک طرف خوف پھیلایا جارہا ہے، دوسری طرف سیکیورٹی واپس لی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوآف ہینڈ نہیں سیٹوں پر کھڑے ہونے کا نظریہ ہے۔