استعفوں کو اب ٹھنڈ لگ گئی ہے، شہباز گل

December 22, 2020

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کہتے ہیں کہپچھلے دو تین دن سے ایک نان ایشو کو مسئلہ بنانے کی کوشش کی گئی اور اباستعفوں کو ٹھنڈ لگ گئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز فل نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہم برے ہیں تو دوسرے بھی برے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یہ سیاسی یتیموں کی فوج ہے جو کہتے ہیں حکومت نے درجن ترحمان رکھے ہوئے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کے گھرکو کہا کہ وہ ناجائز ہے اور سی ڈی اے سے منظور کروایا گیا۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ یہ افلاطون ایسے ہیں کہ دو جرائم کو ایک طرح کا جرم قرار دے رہے ہیں۔