وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ حمزہ شہباز نے سوشل میڈیا پر استعفا دے کر خاندانی شوبازی کی روایت برقرار رکھی۔
لاہور سے جاری کردہ اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز کو بیگم صفدر اعوان سے یکجہتی دکھانی ہوتی تو استعفا اسپیکر کے دفتر میں دیتے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کے استعفے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے سے زیادہ کچھ نہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سب کے سامنے آ چکی ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ان دونوں کی سیاسی پلاننگ کا پی ڈی ایم کے ساتھ ٹکراؤ جلد دیکھنے میں آئے گا۔