نئی قسم کا کورونا وائرس 56 فیصد زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے، ماہرین

December 24, 2020

برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں نئی قسم کا کورونا وائرس ’بی117‘ 56 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

برطانوی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باجود نئی قسم کے کورونا وائرس سے پہلی لہر کے مقابلے میں زیادہ اموات ہوسکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق نئی قسم کے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات نئے سال میں 70 فیصد تک بڑھ سکتی ہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ہی نئی قسم کے کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل ہے۔

برطانیہ میں کورونا متاثرین ساڑھے 21 لاکھ اور اموات 70 ہزار کے قریب ہیں۔

برطانیہ میں پانچ لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین دی جا چکی ہے۔