کے پی: فورسز کے قافلے پر حملہ، ایک جوان شہید، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

December 24, 2020


خیبر پختون خوا کے علاقے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ایک جوان شہید ہوگیا، جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ واقعہ وزیرستان کے علاقے میر علی میں پیش آیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فوسرز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد کو ہلاک کردیا گیا جبکہ دس دہشتگرد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ملاکنڈ کے رہائشی 34 سالہ سپاہی نائیک یاسین شہید جبکہ دیگر 7 اہلکار زخمی ہوئے۔