کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کا سوئی سدرن کو نوٹس

December 26, 2020

گیس کنکشن میں خرابی سے متعلق درخواست کی سماعت پر کراچی میں کنزیومر پروٹیکشن کورٹ شرقی نے سوئی سدرن گیس کو نوٹس جاری کردیا۔

شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ دو ماہ سے گیس کے کنکشن میں خرابی چل رہی تھی، بار بار شکایات کے باوجود کوئی موثر جواب نہیں ملا، گیس نہیں آرہی تھی لیکن بل وقت پر آتا تھا۔

کنزیومر پروٹیکشن کورٹ شرقی نے سوئی سدرن گیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔