لاہور، دھند کے باعث اندرون و بیرون آمدورفت کی متعدد پروازیں منسوخ

December 26, 2020


علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول شدید متاثرہوگیا ہے، اندرون و بیرون آمدورفت کی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق دبئی استنبول اور لندن سمیت اندرون ملک پروازیں روکی گئی ہی، لندن سے لاہور آنے والی برٹش ائیرویز کی پرواز اسلام آباد اتار لی گئی ہے۔

دبئی شارجہ ابوظہبی سے لاہور آنے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

ذرائع ائیرپورٹ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی لاہور کراچی اور دبئی جانے والی پروازیں بھی روکی گئی ہیں۔