قبل از وقت سینیٹ انتخابات حکومت کے بس کی بات نہیں، اختر مینگل

December 26, 2020

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے دعویٰ سے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات وقت سے پہلے کروانا حکومت کے بس کی بات ہی نہیں ہے۔

سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں اختر مینگل نے کہا کہ حکومت کا مستقبل تاریک لگ رہا ہے، سینیٹ انتخابات سے متعلق فیصلہ پی ڈی ایم قیادت مل کر کرے گی۔


انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی صفوں میں کوئی دراڑیں نہیں ہیں، کل جلسے میں شرکت نہ کرنے کی وجہ مولانا فضل الرحمٰن کی مصروفیات ہوں گی۔