سندر: نہر سے بوری بند تشدد زدہ لاش برآمد

December 31, 2020

لاہور(کرائم رپورٹرسے) سندر کے علاقے میں نہر سے نامعلوم شخص کی بوری بند تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ، نہر میں بوری سے شدید تعفن اٹھنے کی شکایت پر پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے کھول کر دیکھا تو اس میں لاش موجود تھی پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ،لاش ناقابل شناخت ہو چکی ہے بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ اسے کئی روز قبل قتل کرنے کے بعدلاش بوری میں ڈال کر نہر میں بہائی گئی ہے ۔