لاہور میں ماڈل خواجہ سرا پر تشدد، سر اور بھنوؤں کے بال کاٹ دیئے

January 06, 2021

لاہور میں خواجہ سرا ماڈل پر تشددکا واقعہ پیش آیا ہے جس میں رمل علی کی بھنویں اور سر کے بال بھی کاٹ دیے گئے۔

خواجہ سرا رمل علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں جہانزیب خان نامی شخص پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔

رمل علی کا کہنا ہے کہ جہانزیب خان نے میری بھنویں اور سر کےبال کاٹ دیے، جان کو خطرہ ہے، کچھ ہوا تو ذمہ دار جہانزیب خان ہوگا۔

خواجہ سرا کا کہنا تھا کہ مجھے آئے روز تشدد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، میرےساتھ ہونے والےظلم کا نوٹس لیاجائے اور مجھے انصاف دلایاجائے۔