کورونا ایس او پیز، سول ایوی ایشن نے اے، بی کٹیگری میں تبدیلی کردی

January 07, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا ایس او پیز سے متعلق اے اور بی کٹیگری کی لسٹ میں تبدیلی کردی،کٹیگری اے میں شامل 23ممالک سے آنے والے مسافروں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے سلسلے میں اے اور بی کٹیگری لسٹ میں تبدیلی کی گئی ہے جوفوری طور پرنافذ العمل ہوگی۔سی اے اے کے مطابق کٹیگری اے میں 23 ممالک شامل ہیں، ان ممالک سے آنے والے مسافروں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازم نہیں ہوگا۔کٹیگری اے کے ممالک میں چین، سعودی عرب، قطر، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، سنگاپور، جنوبی کوریا، عراق، سری لنکا، ویت نام، مالدیپ، میانمار، فن لینڈ، اور کیوبا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔