وزیرِ اعظم عمران خان کا دورۂ لاہور ملتوی

January 08, 2021

پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا دورۂ لاہور ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان ایک روز کے دورے پر آج لاہور آنے والے تھے، تاہم ان کا یہ دورہ نامعلوم وجوہات کی وجہ سے ملتوی ہو گیا ہے۔


پنجاب حکومت کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے لاہور کے دورے کی نئی تاریخ سے پنجاب حکومت کو بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔