اسپین: بدترین برفانی طوفان سے ٹرین سروس معطل، ایئرپورٹ بند

January 09, 2021


اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میںبدترین برفانی طوفان سے ٹرین سروس معطل ہوگئی جبکہ ایئرپورٹ بھی بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کے شہر میڈرڈمیں کئی دہائیوں کا بدترین برفانی طوفان آیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق میڈرڈ میں سمندری طوفان کے ساتھ برفباری اور تیز ہواؤں نے درخت گرادیے جبکہ کئی انچ برف پڑنے سے ہزاروں گاڑیاں راستوں میں پھنس گئیں۔

لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔