شارجہ میں سیاحتی اور صحرائی سفر بحال کردیئے گئے

January 09, 2021

شارجہ میں سیاحتی اور صحرائی سفر بحال کر دیئے گئے۔

ٹورسٹ گائیڈ کے مطابق اب مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کو صحرا میں سیر و سیاحت کے پروگرام بنانے کی اجازت دی گئی ہے تاہم ایس او پیز کی پابندی کرنا ہوگی۔

ادارہ فروغ سیاحت نے کہا کہ سیاحوں، ملاقاتیوں، ملازم پیشہ افراد، مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو صحت و سلامتی کے ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔

ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شارجہ کے حکام نے صحرائی اور سیاحتی سفر سے پابندی اٹھا کر تمام سیاحتی سرگرمیوں کی راہ بحال کردی۔

انہوں نے کہا کہ سب کچھ بتدریج بحال ہوجائے گا، اس حوالے سے ادارہ فروغ سیاحت نے ایس او پیز گائیڈ بھی جاری کر دی ہے۔