کرۂ ارض کو بچانے کیلئے خاتون نے 100 دن تک ایک ہی لباس پہنا

January 09, 2021

امریکی خاتون نے دنیا کو بچانے کے لیے ایک ہی لباس مسلسل 100 روز تک پہنے رکھا۔

ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن سے تعلق رکھنے والی سارہ رابن کول نامی اس خاتون نے یہ لباس اس لیے اتنا لمبے عرصے تک پہنا کیونکہ وہ کچھ بھی اپنے سے دور نہیں کرنا چاہتیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر اس لباس کے ساتھ سارہ نے اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک لباس کو کبھی پینٹ تو کبھی اسکرٹ کے ساتھ زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

سارہ کا یہ اقدام 100 روزہ لباس چیلنج کی ایک کڑی تھا جو بدلتے فیشن کے خلاف تھا اور اس کا مقصد کرہ ارض کو محفوظ بنانا ہے۔

اپنے اس چیلنج کا آغاز انھوں نے گزشتہ 16 ستمبر کو کیا تھا، جس کا اختتام کامیابی کے ساتھ 25 دسمبر کو کیا۔