زین آفندی کو دوسرے کمرے میں لے جا کر گولیاں ماری گئیں، اہلیہ

January 10, 2021


کراچی میں زین آفندی کے قتل کی تفتیش کرنے والی ٹیم نے مقتول کی اہلیہ کا بیان قلمبند کرلیا۔ زین آفندی کی اہلیہ نے تفتیشی حکام کو بتایا ہے کہ زین آفندی نے کسی بھی قسم کی مزاحمت نہیں کی۔

اہلیہ زین آفندی نے کہا کہ ملزمان نے زین آفندی کو دوسرے کمرے میں لے جا کر گولیاں ماریں، ان کے خاندان کی کسی سے دشمنی یا جھگڑا نہیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ طریقہ واردات سے نہیں لگتا کہ یہ لوٹ مار کی واردات تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ گھر سے چھینے گئے موبائل فون کی آخری لوکیشن ضلع وسطی سے آئی۔