ایک بےخوف کتا خونخوار شیرنی سے لڑ پڑا، ویڈیو وائرل

January 11, 2021


جنگل میں ایک آوارہ کتا شیرنی سے لڑ پڑا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈین فوریسٹ سروس آفیسر پراوین کسوان کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کی گئی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شیرنی آوارہ کتے کے پیچھے بھاگ رہی ہے، جبکہ سیاح جیپ میں سوار یہ نظارہ دیکھ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھاگتے ہوئے کتا شیرنی پر بھونک رہا ہے، تاہم پھر دونوں میں جھڑپ شروع ہوئی لیکن شیرنی حیرت انگیز طور پر کتے کو نقصان پہنچائے بغیر اور خود زخمی ہوئے بغیر واپس چلی گئی۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اس فوریسٹ آفیسر نے لکھا کہ زندگی میں اس طرح کے اعتماد کی ضرورت ہے۔