پریانکا چوپڑا کتنے بچوں کی خواہشمند؟

January 12, 2021

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بچے بہت پسند ہیں جس کا اظہار انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کردیا۔ پریانکا چوپڑا اپنے شوہر گلوکار نک جونس کے ساتھ ایک مکمل خاندان کی بھی خواہشمند ہیں۔

غیرملکی میڈیا کی جانب سے پریانکا چوپڑا سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ کتنے بچوں کی خواہشمند ہیں تو اداکارہ پریانکا چوپڑا نے جواب دیا :’کرکٹ ٹیم‘

پریانکا نے کہا کہ ’میں زیادہ بچوں کی خواہشمند ہوں،11 بچوں کی کرکٹ ٹیم، لیکن میں اتنا یقین سے نہیں کہہ سکتی‘۔

اپنی اور نک جونس کی عمر کے مابین زیادہ فرق اور ثقافتی اختلافات سے متعلق کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی، نک جونس ہندوستان میں ایسے سمائے جیسے مچھلی پانی میں۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی۔