دنیا میں کورونا وائرس سے کل اموات 19 لاکھ 54 ہزار 565

January 12, 2021

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 13 لاکھ 75 ہزار 812 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 19 لاکھ 54 ہزار 565 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 40 لاکھ 30 ہزار 555 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 361 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 53 لاکھ 90 ہزار 692 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 85 ہزار 249 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ 43 ہزار 197 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 90 لاکھ 77 ہزار 487 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 826 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 36 لاکھ 80 ہزار 461 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 51 ہزار 364 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 4 لاکھ 79 ہزار 913 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 3 ہزار 617 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 81 لاکھ 33 ہزار 833 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 62 ہزار 804 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 34 لاکھ 48 ہزار 203 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 81 ہزار 960 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 31 لاکھ 18 ہزار 518 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 68 ہزار 60 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 27 لاکھ 86 ہزار 838 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 22 ہزار 981 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 23 لاکھ 36 ہزار 476 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 79 ہزار 203 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 22 لاکھ 89 ہزار 21 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 52 ہزار 275 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 21 لاکھ 11 ہزار 782 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 42 ہزار 97 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 19 لاکھ 41 ہزار 119 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 36 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 295 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 949 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 82 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 87 ہزار 591 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 28 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 408 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 41 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 3 ہزار 606 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 717 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 6 ہزار 701 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار 88 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 71 لاکھ 62 ہزار 626 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 34 ہزار 7 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 340 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 61 ہزار 977 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔