دو نجی کمپنیوں کو گیس اور ایل این جی کی فروخت کے لائسنس جاری، اوگرا

January 12, 2021

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دو نجی کمپنیوں کو گیس اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فروخت کے لائسنس جاری کردیے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق قدرتی گیس اور ایل این جی فروخت کے لائسنس تعبیر انرجی اور انر گیس نامی کمپنیوں کو جاری کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپنیاں ایل این جی درآمد کر کے پاکستان میں فروخت کرسکیں گی۔

ترجمان اوگرا نے بتایا کہ دونوں کمپنیوں نے لائسنس کے حصول کے لیے ریگولیٹر کو درخواستیں دی تھیں۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں کمپنیوں کو گیس فروخت کے لائسنس درخواستوں کی سماعت کے بعد جاری کیے گئے۔