واٹس ایپ کی نئی پالیسی، عوام نے متبادل تلاش کرنا شروع کردیا

January 13, 2021

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان عبدﷲ سلطان اور ہما امیر شاہ کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے باعث عوام نےمتبادل تلاش کرناشروع کردیا،ڈیجیٹل رائٹس تنظیم ”بولو بھی “ کے ڈائریکٹر اسامہ خلجی نے واٹس ایپ کے اسٹیٹس پر کوئی ایسی چیز نہ لگائی جائے جو آپ کے لئے نقصان دہ ہو ، اگر آپ اپنی شناخت کو چھپانا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ پر اپنی تصویر بھی نہ لگائیں جبکہ اپنے اصلی نام کی جگہ فرضی نام ڈال کر واٹس ایپ کا استعمال کریں تاکہ کم سے کم معلومات فیس بک تک شیئر ہوسکیں ۔ انہوں نے واٹس ایپ گروپ کے حوالے سے خبردار کیا کہ واٹس ایپ بآسانی یہ بھی دیکھ سکے گا کہ آپ کس گروپ کے ممبر ہیں اور اس میں دیگر کون کون ممبران ہیں۔معروف کیریئر کونسلر سید اظہر حسین عابدی نے کہا ہے کیمبرج کے طلبہ 2021ء امتحانات کے حوالے سے پریشان ہیں تاہم ان کو معلومات فراہم کردوں کہ کیمبرج انٹرنیشنل کی جانب سے کچھ نئی معلومات آئی ہیں جو انہوں نے اپنی پاکستان میں اپنی انٹرنیشنل ویب سائیٹ پر اپ ڈیٹ کردی ہیں ۔میزبان عبدﷲ سلطان اور ہما امیر شاہ کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے حوالے سے مختلف قسم کی باتیں کومد نظر رکھتے ہوئے عوام نے اس کا متبادل تلاش کرنا شروع کردیا ہے کسی نے سگنل ایپ کے استعمال کا مشورہ دیا تو کوئی ٹیلی گرام ایپ کی تجویز پیش کرتا نظر آرہا ہے۔ واٹس ایپ فروری سے اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کا نفاذ کرنے جارہا ہے۔