کورونا سے مزید41 اموات، 2408 نئے کیسز، 2340 مریضوں کی حالت تشویش ناک

January 13, 2021

کورونا سے مزید41 اموات، 2408 نئے کیسز، 2340 مریضوں کی حالت تشویش ناک

کراچی (اسٹاف رپورٹر، جنگ نیوز) ملک میں کورونا سے مزید 41 افراد انتقال کرگئے اور 2408 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 506701؍ ہوگئی جس میں 34007؍ فعال کیسز ہیں، کورونا سے تازہ اموات کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 10717؍ ہوگئی، گزشتہ 24؍ گھنٹوں کے دوران سندھ میں 22؍ مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ 1064؍ نئے مریضوں سامنے آئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40088 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2408 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 41 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 5.6 فیصد رہی۔