حکومت نے نیا پاکستان نہیں قبرستان آباد کیے ہیں، سراج الحق

January 13, 2021

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے نیا پاکستان تو نہیں لیکن قبرستان کئی آباد کردیے جہاں کفن کے کاروبار نے سب سے زیادہ ترقی کی ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے اسامہ ستّی کے گھر پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

سراج الحق نے اسامہ کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی اور اس کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا اگلا جلسہ سرگودھا میں ہوگا۔