ریفرنس پر نیب کو مبارکباد، عدالت میں اپنا دفاع کروں گا، سلیم مانڈوی والا

January 13, 2021


ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ اپنے خلاف ریفرنس پر نیب کو مبارکباد دیتا ہوں، عدالت میں اپنا دفاع کروں گا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب ریفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نیب اتنے عرصے سے جھوٹے الزامات پر میڈیا ٹرائل کرتا رہا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ شکر ہے میرے بیانات کے بعد نیب نے ریفرنس تو دائر کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیب سےمتعلق موقف پر قائم ہوں اور رہوں گا۔