جامعہ کراچی کے لیے 200 اسکالر شپس دینے کا فیصلہ

January 14, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا اجلاس ہوااجلاس میں سیکرٹری کالجز خالد حیدر شاہ ،ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن قاضی کبیر، ایڈیشنل سیکرٹری انڈومنٹ فقیر محمد لاکھو و دیگر ارکان شریک ہوئےاجلاس میں سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ پالیسی پر نظر ثانی کے لیے تفصیلی غور و خوض جاری ۔ اجلاس میں معذور بچوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مختص کرنے کی منظوری دی گئی اور جامعہ کراچی کے لیے 200 اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ اسکالر شپ پروگرام ہر نوجوان کو تعلیم کا مساوی حق فراہم کرتا ہے ۔