وفاقی حکومت کا آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ

January 14, 2021

وفاقی حکومت کا آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے آئمہ کرام اور خطیبوں سے متعلق بڑا فیصلہ کیاہے۔ ذرائع کے مطا بق وفاقی حکومت نے آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ دس ہزار روپے دینے کی تجویز ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی تجویز کی حتمی منظوری دیدی ہے اور اس پر حتمی کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔پنجاب،خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے آئمہ کرام اور خطیبوں کو اعزازیہ ملے گا۔