بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا کوئی دعوت نامہ نہیں ملا، پیپلز پارٹی

January 14, 2021

کراچی(مانیٹرنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو یا شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں مدعو کیا گیا ہے۔برطانوی ریڈیو کے مطابق پی پی پی کے سینئر رہنما فرحت ﷲ بابر نے کہا کہ ان کی جماعت کو ایسا کوئی دعوت نامہ نہیں آیا ہے۔