جماعت اسلامی کی صوبائی مجلس شوریٰ کااجلاس طلب

January 14, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے صوبائی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اجلاس 15 اور 16 جنوری کو مدرسہ اسلامیہ مینگل آباد حب میں طلب کیا ہےجس میں گزشتہ سال کی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ آئندہ سال کیلئے مشاورت سے منصوبہ بندی بھی کی جائے گی 17 جنوری کو صوبے بھر کے امرائے اضلاع و جنرل سیکرٹریز کی ایک روزہ تربیتی تنظیمی ورکشاپ بھی ہوگی ۔