عامر خان کی بیٹی اِرا خان کا مداحوں کو ’ہیلو‘

January 14, 2021

بھارتی اداکار عامر خان کی بیٹی اِرا خان ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر ایکٹو ہوگئیں۔

کافی عرصے سے سوشل میڈیا سے غائب اِرا خان نے اب نئے سال میں ایک پوسٹ کی۔

طویل وقت تک ڈپریشن کا شکار رہنے والی اِرا خان اکثر اپنی نجی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ چیزیں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

انھوں نے اپنے مداحوں کو یہ بھی بتایا تھا کہ انھیں 14 برس کی عمر میں جنسی ہراساں کیا گیا تھا اور اس بات کو لے کر وہ تقریباً 4 سال تک ڈپریشن کا شکار بھی رہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کے اسی رویے کی وجہ سے لوگ انھیں پسند کرتے ہیں، تاہم اب انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو دوبارہ اپنی موجودگی کا احساس کروادیا۔

انھوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سال 2021 کی پہلی تصویر شیئر کی۔

اِرا خان نے مداحوں کو سال کی مبارکباد دی اور انھیں ہیلو کہا جس سے صاف ظاہر ہے کہ انھوں نے مداحوں کو اپنی دوبارہ موجودگی کا احساس کروادیا۔