جہاں ن لیگ کو شکست ہو وہاں انہیں ووٹ کی چوری نظر آتی ہے، فیاض چوہان

January 14, 2021

پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض چوہان نے کہا ہے کہجہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو شکست ہو وہاں انھیں ووٹ کی چوری نظر آتی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کو آج کل دن کی روشنی میں احتساب کے تارے نظر آرہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے نارووال کے ارسطو بے پر کی اڑا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے 2015 میں دھاندلی سے گلگت بلتستان الیکشنز میں 23 میں سے 20 نشستیں جیتیں، اب انہیں پی ٹی آئی کی 23 میں سے 10 نشستوں میں دھاندلی نظر آرہی ہے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) اور عدلیہ نے 4 حلقے کھول کر ن لیگ کی دھاندلی اور پی ٹی آئی موقف کی تائید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال سے ن لیگ کو عوامی مینڈیٹ سے بنی موجودہ حکومت کی کارکردگی ہضم نہیں ہوئی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں ن لیگ کو شکست ہو وہاں انھیں ووٹ کی چوری نظر آتی ہے۔