دیشا پٹانی کی ’کک‘ اور’ ایکسرسائز‘ کی وڈیو وائرل

January 15, 2021

بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنی کک لگانے اور ایکسرسائز کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جسے ساتھی اداکاروں سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

دیشا پٹانی اپنی فٹنس پر بےحد توجہ دیتی ہیں۔ وہ اکثر جم میں کی جانے والی ایکسرسائز کی وڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

دیشا پٹانی نے کک بیگ پر انتہائی مہارت سے کک لگائی اور اسکی وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جسے اب تک ساڑھے5 لاکھ سے زائد افراد پسند کر چکے ہیں۔


دو دن قبل دیشا پٹانی نے ایکسرسائز کی وڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے اب تک 8 لاکھ89 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔


بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف جو کہ دیشا پٹانی کے انتہائی قریبی دوست ہیں انہوں نے اداکارہ کی دونوں وڈیو کو لائک بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ مداحوں نے بھی وڈیو پر کمنٹ سیکشن میں تعریفی پیغامات لکھے۔