افغان صوبے ہرات میں طالبان کا حملہ، 13 پولیس اہلکار ہلاک

January 16, 2021


افغانستان کے صوبے ہرات میں طالبان نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی روڈ پر نصب بارودی مواد کے دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

دھماکے میں پولیس فورس کے دو اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب افغانستان کے شہر پل خمری میں سڑک کنارے بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔