پشاور کے 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

January 16, 2021


پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے سدباب کے لئے شہر کے 5 مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر شہر کے مختلف 5 علاقوں حیات آباد کے فیز 3 اور فیز 4 کے مختلف سیکٹرز، سرکلر روڈ سے متصل یکہ توت و مچنی روڈ سے متصل ورسک روڈ جبکہ خوشحال ٹاؤن کوہاٹ روڈ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔