امریکا نے افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد مزید کم کردی

January 16, 2021

امریکا نے افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد مزید کم کرکے ڈھائی ہزار کردی ہے۔ طالبان نے امریکی اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

امریکی فوج کی واپسی امریکا اور طالبان کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے تحت ہوئی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع نے افغانستان میں امریکی فوجی اہلکاروں کی تعداد کم کرکے 2500 ہزار کرنے کی تصدیق کی ہے۔

امریکی فوج کے انخلا پر طالبان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فورسز کا بتدریج انخلا قیام امن کے لیے اچھی پیش رفت ہے۔

دو دہائیوں سے جاری افغان جنگ کے دوران افغانستان میں امریکی افواج کی یہ کم ترین تعداد ہے۔