برطانیہ میں 35 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگادی گئی

January 17, 2021

برطانیہ میں35 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ برطانیہ بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 1 ہزار 295 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ابھی لاک ڈاؤن میں نرمی کا وقت نہیں آیا۔ پیر سے برطانیہ آنے والوں کو کورونا کا منفی نتیجہ فراہم کرنا ہو گا۔

دوسری جانب اسکاٹ لینڈ میں کورونا پر قابو پانے کے لیے پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔

ادھر امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی اموات 4 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔