بھارت، احتجاج میں شدت، کسان رہنماؤں کا ڈٹے رہنے کا اعلان

January 17, 2021

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں کسانوں کے احتجاج میں شدت آگئی، مختلف ریاستوں سے مزید مظاہرین کے پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی یوم جمہوریہ پر دلی والوں کے دل دہلانے کی تیاریاں کرلی گئیں، کسان رہنماؤں نے متنازعہ قوانین کی واپسی تک ڈٹے رہنے کا اعلان کیا ہے۔کسان رہنما ڈاکٹر درشن پال نے کہا ہے کہ وزیر زراعت نے ہماری متبادل تجاویز پر بھی کان نہیں دھرے، مذاکرات کا یہ راؤنڈ 120 فیصد ناکام رہا جبکہ بات چیت کا اگلا دور 19 جنوری کو ہوگا۔ کسانوں نے 26 جنوری کو ٹریکٹر ٹرالی ریلی کے ذریعے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا بھی اٹل فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب کسان یونینز نے کہا ہے کہ وہ عدالتی پینل کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کریں گےکیونکہ پینل ارکان پہلے سے ہی متنازعہ قوانین کے حق میں ہیں۔