ٹرمپ کے ملالہ ایجوکیشن ایکٹ پردستخط

January 17, 2021


امریکی صدر ٹرمپ نےملالہ ایجوکیشن ایکٹ پردستخط کردیئے۔

وائٹ ہاوس کے 13 جنوری کے اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر نے ملالہ یوسف زئی ایجوکیشن ایکٹ پردستخط کردیئے ہیں۔

قانون کے تحت میرٹ کی بنیاد پراعلیٰ تعلیم کے اسکالر شپ پروگرام کے تحت 50 فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دیے جائیں گے۔

رواں ماہ امریکی کانگریس نےمجوزہ قانون کی منظوری دی تھی۔