ایسا کوچ لانا چاہیے جس نے کورسز کیے ہوئے ہوں، عاقب

January 18, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہیڈکوچ مصباح الحق نے پہلے ہی زیادہ عہدے لیکر غلط کیاتھا۔ کوچ اسے لانا چاہئے تھا جس نےکورسز کئے ہوں۔ کسی کے معاہدے کے درمیان میں ختم کرنا درست نہیں ہوتا ایسی نوبت آجائے تو جو لائے ہیں ان سے پوچھنا چاہئے۔ حارث رئوف کوتین فرسٹ کلاس میچز کے بعد کھلانا تھوڑی جلدی ہے ۔ لاہور میں قلندرز کی تقریب میں گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے کہوں گا کہ ایسے فیصلے نہ کریں کہ محسوس ہو کہ تنقید کے دبائو میں کئے گئے ہیں۔ تابش خان کی خوشی ہوئی ہے۔ عبداللہ شفیق کو ٹیم میں ایک اننگز کی بنیاد رکھا اب ٹیسٹ میں رکھ لیا ظفر گوہر کو باہر بٹھا فیصلے سوچ سمجھ کر کریں۔