امریکا کی نئی پابندیوں پر ہانگ کانگ کا سخت ردعمل

January 18, 2021

ہانگ کانگ ( نیوز ڈیسک) ہانگ کانگ نے امریکا کی طرف سے 6چین نواز عہدے داروں پر پابندیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ واشنگٹن کا اقدام پاگل پن ہے،جس کا مقصد نفرت کے سوا کچھ نہیں ہے۔ جمعہ کے روز امریکی حکومت نے کہا تھا کہ ہانگ کانگ میں جمہوریت پسندوں کو حراست میں رکھنے پر چینی اور مقامی حکام کے خلاف نئی پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔