مسجد الحرام آنے والوں کی تعداد 67 لاکھ سے بڑھ گئی

January 18, 2021

کورونا وائرس کے بعد سے عمرہ اور نماز کے لیے مسجد الحرام آنے والوں کی تعداد 67 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

کوروناوائرس کے پیش نظر نماز اور عمرے کے لیے جانے والوں پر’اعتمرنا‘ ایپ کی پابندی ہے۔

مکہ سے حرمین انتظامیہ کے مطابق اعتمرنا کے ذریعے نماز اور عمرے کا اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہے۔ اور یہ پابندی بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین پر بھی نافذ ہے۔