حمزہ علی عباسی آج کل کہاں غائب ہیں؟

January 19, 2021

شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی سوشل میڈیا سے غیر فعال تھے جس سے ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم اب انہوں نے خود ہی اپنی مصروفیت کے حوالے سے بتادیا۔

حمزہ عباسی سے ایک خاتون مداح نے ٹوئٹر پر سوال کیا کہ آج کل وہ کہاں غائب ہیں، وہ انہیں ٹوئٹر پر مِس کررہی ہیں؟ مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حمزہ عباسی نے کہا کہ وہ آج کل اپنی کتاب لکھنے میں مصروف ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’آپ کے اکاؤنٹ سے آخری مرتبہ ٹوئٹ 6جنوری کو سامنے آیا تھا اور اب 16 جنوری کو آپ ٹوئٹ کررہے ہیں، اتنا لمبا وقفہ نہ لیا کریں۔‘

صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے دوبارہ یہی بتایا کہ وہ کتاب لکھنے میں مصروف ہیں اس لیے سوشل میڈیا سے دور ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی نے بتایا تھا کہ وہ ’خدا‘ کو موضوع بنا کر ایک کتاب لکھ رہے ہیں جو جلد منظر عام پر آجائے گی۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ وہ کتاب لکھنے کے عمل میں ہیں جس کا موضوع ’خدا‘ کے گرد گھومے گا۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ وہ پُرامید ہیں کہ اُن کی کتاب جون 2021 میں منظر عام پر آجائے گی۔