لاہور اور گرد و نواح میں شدید دھند بدستور موجود، پروازیں متاثر

January 19, 2021

پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی دھند کی لہر بدستور موجود ہے، لاہور اور اس کے گردونواح میں دھند کے باعث اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازوں کا شیڈول جزوی طور پر متاثر ہو گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال ائیرپورٹ پر دھند کے باعث حد نگا کم ہونے پر پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پرواز پی کے 9747 کو روک دیا گیا، پرواز اب صبح آٹھ بجے مدینہ روانہ ہوگی۔

دوسری جانب پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 بھی منسوخ کر دی گئی۔