اے پی این ایس کا نصیر احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

January 20, 2021

کراچی( نیوز ڈیسک) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکریٹری جنرل سرمد علی نے اے پی این ایس کے عہدیداروں کی جانب سے روزنامہ سراوان کے چیف ایڈیٹر نصیر احمد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اے پی این ایس کی طرف سے جاری کردہ تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔