کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نیدرلینڈز میں کرفیو لگانے کا فیصلہ

January 20, 2021

نیدرلینڈز میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دی ہیگ سے خبر ایجنسی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ21 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ نیدر لینڈز کے وزیر اعظم مارک روٹا کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث اموات 13 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ کرفیو کا نفاذ جمعہ کی رات 8 بجے سے صبح 7 بجے تک ہوگا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کرفیو کا اطلاق 10 فروری تک جا ری رہے گا۔