اسپین میں دھماکا، 2 افراد ہلاک، 8 زخمی

January 21, 2021

اسپین کے شہر میڈرڈ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے سے اسکول کی عمارت اور نرسنگ ہوم کو نقصان پہنچا۔

مقامی میڈیاکا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ گيس لیکیج ہوسکتی ہے۔

ریسکیو اہلکار، فائرفائٹرز اور پولیس متاثرہ مقام پر امدادی کاموں میں مصروف ہے۔