شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

January 21, 2021

شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک کے نزدیک پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس وین کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق چار ڈاکو لاہور روڈ پر ناکہ لگا کر لوگوں کو لوٹ رہے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔

نصف گھنٹہ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے دو ساتھی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، مفرور ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کر کی لی گئی۔

ہلاک ڈاکووں کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔