آفس مینجمنٹ گروپ میں تقرری کیلئے رولز جاری

January 22, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی پبلک سروس کمیشن نے آ فس مینجمنٹ گروپ میں تقرری بذ ریعہ ٹرانسفر ( Appointment by Transfer ) کیلئے امتحان کے انعقاد کے رولز 2020 جاری کردیئے ہیں ۔ اس کیلئے یہ طے کیا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ایف پی ایس سی کو ایک ریکوزیشن بھیجے گا جس میں بتایا جا ئے گا کہ اتنی آ سامیوں کو تقرری بذ ریعہ ٹرانسفر کرنا مقصود ہے۔ریکوزیشن ملنے پر ایف پی ایس سی تحر یری امتحان منعقد کرے گا اور رولز کے تحت سلیکشن کرے گا۔ان رولز سے وفاقی سیکر ٹیریٹ میں ڈیپوٹیشن پر آ نے والے سیکشن افسروں کا مسلہ حل ہوجا ئےگا جو او ایم جی کا ھصہ بننا چاہتے ہیں۔